28 جنوری، 2016، 5:40 PM

کوئٹہ میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک

کوئٹہ میں  وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے شہرکوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں مسلح وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکلوں پر گشت کرنے والے 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکوئٹہ میں  سیٹلائٹ ٹاؤن میں مسلح وہابی دہشت گردوں  کی فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکلوں پر گشت کرنے والے 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں 4 پولیس اہلکارموٹرسائیکل پرگشت کررہے تھے کہ وہابی دہشت گردوں  نے ان پرفائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارموقع پرہی دم توڑ گئے جب کہ زخمی ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک  ہوگئے۔

News ID 1861398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha